• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Maliha Lodhi Meeting With Ban Ki Moon
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سیکیریٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی ہے جس میں بان کی مون نے 2 پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔

بان کی مون نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کشیدگی جلد از جلد کم کریں۔

اس موقع پر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا، ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارتی بیانات اور اقدامات خطے اور عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں۔

بھارت کا سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ سراسر جھوٹ ہے، بھارت پاکستان کے خلاف کئی بار جارحیت کرچکا ہے، ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکی بنیادی وجوہات پرغورکرنے کی ضرورت ہے، بھارت مسلسل کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے انکار کررہا ہے۔

ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ سیکرٹری جنرل کشمیرمیں انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں کےخاتمے میں کرداراداکریں ۔

بانکی مون کااقوام متحدہ کے مبصرگروپ کابھارتی ہٹ دھرمی کےباعث مکمل فعال نہ ہونیکااعتراف جبکہ یہ بھی اعتراف کیا کہ یو این مشن صرف پاکستانی لائن آف کنٹرول پرفعال ہے۔
تازہ ترین