• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس آٹو شو2016 عروج پر،جدید اسپورٹس کاریں توجہ کا مرکز

Paris Auto Show 2016 On The Rise Modern Sports Cars Spotlight
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سالانہ موٹر شو2016ء کا انعقاد کیا گیا ہے۔جس کے دوسرے روز بھی شائقین کا جوش وخروش اپنے عروج پر رہا اور جدید اسپورٹس اور ریسنگ کاریں توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

ہرسال کی طرح اس سال بھی پیرس کے ایگزییبشن سینٹر میں شروع ہونیوالے اس موٹر شو میں دنیا بھر سے سینکڑوں گاڑی ساز کمپنیاں شرکت کررہی ہیں ،جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈل بھی نمائش کے لیے پیش کررہی ہیں۔

رواں سال مرسڈیزبینز،مٹسوبیشی، بی ایم ڈبلیو، نیسان، لاڈا،لینڈ روَر، شیورلیٹ، جیگوار، فورڈ اورہونڈا سوکس کی چمچماتی نت نئی گاڑیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں ہیں۔

اس رنگا رنگ موٹرشو میں الیکٹرک کاروں اور ڈرائیو لیس جدید گاڑیوں سمیت 50گاڑی ساز کمپنیوں کی جانب سے نمائشی ہال میں1ہزار سے گاڑیاں نمائش کیلئے پیش کی گئی ہیں۔

جدید ٹیکنالوجی سے لیس اسپورٹس سے لیکر الیکٹرک اور لگژری سے لیکر کمرشل گاڑیوں کے نئے ڈیزائن واسٹائل متعارف کراتے اس شو میں ورچوئل ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی ایگزیبیشن ہال کے وِزٹ کا انتظام کیا گیاتھا جو16اکتوبر تک جاری رہے گا۔
تازہ ترین