• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: اسلحہ سمیت دو موٹرسائیکل سوارگرفتار

2 Bike Riders Arrest With Weapon And Bullets In Peshawar
پشاور میں پولیس نے محرم الحرام کے دوران ناکہ بندی کے بعد دو موٹرسائیکل سواروں سے نائن ایم ایم پستول اور چار دستی بم برآمد کر لیے ۔

پولیس کے مطابق تھانہ یکہ توت کی حدود میں ناکہ بندی کی گئی تھی کہ اس دوران دو موٹرسائیکل سواروں کی تلاشی کے دوران ایک نائن ایم ایم پستول اور چار دستی بم برآمد کر لیےگئے۔

گرفتار ملزمان میں سے ایک کا تعلق مہمند اور دوسرے کا خیبر ایجنسی سے بتایا گیا ہے۔پولیس نے محرم الحرام کے سلسلے میں شہر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں جبکہ اندرون شہر جانے والے تمام راستے سیل ہیں اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پاپندی عائد ہے ۔
تازہ ترین