• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی :انسداد پولیو مہم24اکتوبر سے شروع ہوگی

Anti Polio Campaign Begins In Karachi From 24 October
کراچی میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 24 اکتوبر سے کیا جائیگا،جس کے دوران شہر کے 22 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی خوراک پلائی جائے گی۔

ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر شکور عباسی کے مطابق مہم میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی خوراک پلا نے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

ڈاکٹر شکور عباسی کے مطابق پولیو رضاکاروں کی سیکورٹی کے لئے پولیس اور رینجرز کی خدمات بھی حاصل کی جائیگی، مہم میں پولیو کے قطروں کے علاوہ انجکشن بھی لگائے جائینگے ۔

سندھ میں رواں برس پولیو کے 5 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں کراچی ،نوابشاہ،سکھر اور سجاول کے شامل ہیں۔
تازہ ترین