• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈونچرسے بھرپورفلم’ اسیسنز کرِیڈ‘کاٹریلر

Adventurous Film Assassins Creed Trailor Releases
معروف وڈیو گیم پر مبنی ایکشن اور ایڈونچرسے بھرپور ہالی ووڈ فینٹسی فلم’’ اسیسنز کرِیڈ‘‘کاٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم یکم دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

ہدایتکارجسٹن کُرزل کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھومتی ہے جسے مختلف تجربات کے بعدایک انوکھی جنگ کے لئے تیار کیا جاتا ہے ۔یہ جانباز نوجوان ایک انوکھی دنیا میں بھیجا جاتا ہے جہاں اُسے کئی صدیوں قدیم ادھوری جنگ کو اپنی بہادری سے انجام کو پہنچاناہوتا ہے ۔

ماہر نشانے باز اور ہتھیاروں کومہارت سے استعمال کرنے والا یہ جانباز جنگجو غیر معمولی صلاحیتوں کی بنا پر نہ صرف اپنے آباو اجداد کی بدی کے خلاف جنگ کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرتا ہے بلکہ اپنے مشن کو بھی مکمل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

جین جولیئن اور پیٹرک کرولی کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکار مائیکل فیسبینڈر مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوںگے ، فلم کی دیگر کاسٹ میں ماریئن کاٹی لارڈ، جیریمی آئرنز، برینڈن گریسن ، مائیکل ولیمز، کارلوس بارڈیم اورکارلوم ٹرنر شامل ہیں۔

150ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونے والی یہ فلم رواں سال 21دسمبر کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔
تازہ ترین