• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ پر الزامات جھوٹے اور من گھڑت ہیں، ترجمان

Allegations On Governor Sindh Are False And Febricated Spokesman
ترجمان گورنر ہائوس نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں من گھڑت، جھوٹ اور لغو قرار دیا ہے۔

گورنر ہائوس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گورنر سندھ صوبہ میں امن و امان کے قیام اور عوامی فلاح و بہبو د کے لئے شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ گورنر سندھ نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری آپریشن کو منظقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں جس کے تحت جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی کو یقینی بنایا گیا ہے اور اسے مجرموںکے خاتمہ تک جاری رکھا جائے گا۔

ترجمان گورنر ہائوس نے کہا کہ گورنر سندھ پر لگائے گئے تمام الزامات من گھڑت اور جھوٹ ہیں ، الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
تازہ ترین