• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی چیمبر شاپنگ مالز اور دکانیں جلد بند کرنے پر رضا مند

Karachi Chamber Agree To Close Shop And Malls Earlier
کراچی چیمبر نے دکانیں رات نو بجے جبکہ شاپنگ مالز دس بجے بند کرنے پر رضامندی ظاہرکردی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کی مارکیٹ کمیٹی کے ساتھ اجلاس کے بعدکراچی چیمبر نے اپنی سفارشات پیش کردیں۔

کراچی چیمبر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بزنس مین گروپ نے کہا کہ سندھ حکومت کے ساتھ اجلاس میں دکانیں نو بجے جبکہ شاپنگ مالز 10 بجے بند کرنے کی سفارش کی ہے، مقررہ وقت کے بعد ایک گھنٹے کا اضافی مارجن ہو گا ۔

چیئرمین بزنس مین گروپ کا کہنا تھا کہ مجوزہ اوقات کار پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں چیمبر کو مطلع کئے جانے کی تجویز بھی دی ہے تاکہ متعلقہ دکاندار یا مارکیٹ کو مقررہ وقت پر کاروبار بند کرنے کا پابندکیا جاسکے۔

چیئرمین بزنس گروپ کا مزید کہنا تھا کہ تاجروں نے یہ بھی تجویز کیا ہےکہ پولیس کو اس معاملے میں استعمال نہ کیا جائے۔ معاملے پر وزیر اعلیٰ سندھ سے مشاورت کے بعد آئندہ چند روز میں حتمی فیصلے سے آگاہ کردیں گے جس پر آئندہ ماہ سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔
تازہ ترین