• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی سہ ماہی میں ملکی خسارہ 1 ارب 36 کروڑ ڈالر ہوگیا

In The First Quarter The Deficit Was 1 Billion 36 Million
رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں ملکی جاری خسارہ 1 ارب 36 کروڑ ڈالر رہا۔ تین ماہ میں تجارتی خسارہ 40 کروڑ ڈالر اضافے سے 5 ارب 15 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال 3 ماہ میں جاری خسارے میں 136 فیصد کا اضافہ ہوا۔ جس سے پہلی سہ ماہی میں ملکی جاری خسارہ 1 ارب 36 کروڑ ڈالر پر آگیا ۔

مرکزی بینک کاکہنا ہے کہ تجارتی خسارہ 40 کروڑ ڈالر اضافے سے 5 ارب 15 کروڑ ڈالر رہا ۔ جولائی سے ستمبر 2016 میں برآمدات 27 کروڑ ڈالر کم ہوکر5 ارب 4 کروڑ ڈالر رہی جبکہ درآمدات 13 کروڑ ڈالر اضافے سے 10 ارب 19 کروڑ ڈالر رہی ۔

مرکزی بینک کے مطابق جولائ یسے ستمبر 2016 تک ترسیلات زر 26 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4 ارب 69 کروڑ ڈالر رہا ہے ۔
تازہ ترین