• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی سب سے لمبی آئسکریم ڈیزرٹ کا ریکارڈ

World Largest Ice Cream Desert Record
امریکی شہریوں نے ہزاروں فٹ لمبی آئسکریم ڈیزرٹ تیار کر کے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

یوں تو آئسکریم کانام سنتے ہی منہ میں پانی آجاتا ہے لیکن امریکی عوام کا دل آئسکریم کھانے کا کچھ یوں للچایا کہ ہزاروں افراد نے مل کر دنیا کی سب سے لمبی آئسکریم ڈیزرٹ ہی بنا ڈالی اور خوب مزے سے کھائی۔

امریکا میں بچوں ، بڑوں اور بزرگوں سمیت سیکڑوں افراد نے مل کر 2970 فٹ لمبی آئسکریم ڈیزرٹ تیار کر کے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ نے 1957فٹ سے اپنے نام کیا تھا۔
تازہ ترین