• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیحہ لودھی کی اقوام متحدہ کے نئےسیکریٹری جنرل سے ملاقات

Maliha Lodhi Holds Important Meeting With New Un Secretary General
اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے نئےسیکریٹری جنرل انتو نیو گوتریس سے ملاقات کی اور انہیں جنوبی ایشیا اور افغانستان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی ۔

عالمی ادارے کے نومنتخب سربراہ سے پہلی ملاقات میں ملیحہ لودھی نے دنیا کو درپیش چیلنجوں اور مواقع کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی سفیر نے نو منتخب سیکریٹری جنرل کو امور خارجہ کے مشیر، سرتاج عزیز اور وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سےمبارک دی ۔

انتونیو گوتریس نے مہاجرین کی میزبانی اور اس سلسلے میں مشکلات کا سامنا کرنے پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی ۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے طور پر گزشتہ دس سال کے دوران مختلف مواقع پر پاکستان کے دوروں کی یادیں تازہ کیں اور اس دوران پاکستان کے تعاون کو سراہا۔

یو این ہائی کمشنر کے طور پر انتونیو گوتریس نے چھ مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا۔ وہ یکم جنوری 2017 کو باضابطہ طور پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کاعہدہ سنبھالیں گے۔
تازہ ترین