• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے احکامات کی پیروی کریں گے،نواز شریف

We Will Carry Out Orders Of Supreme Court Nawaz Sharif
وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاناما پیپرز میں میرا نام نہیں ہے، سپریم کورٹ نے نوٹس بھیجا ہےمجھے طلب نہیں کیا،عدالت عظمیٰ کے احکامات کی پیروی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے دورۂ رحیم یارخان کے دوران قریبی رفقاء سے غیر رسمی بات چیت کے دوران یہ گفتگو کی، ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں جواب جمع کرائیں گے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا کہ دھرنوں سے ملک کا نقصان ہوتا ہے،گزشتہ دھرنے نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا۔

وزیر اعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ پاناما پیپرز پر غلط شور مچایا جا رہا ہے، ملکی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے میں اپنی ذمہ داری نبھاؤں گا۔
تازہ ترین