• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ٹیسٹ:پاکستان نے 4 وکٹوں پر 304 رنز بنا لیے

Pakistan Made 304 Runs For Four Wickets In 2nd Test In Abu Dhabi
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستانی بلے بازوں کے نام رہا، اس سے قبل ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ کافی سودمند ثابت ہوا۔

یونس خان کی سنچری کے ساتھ واپسی ہوئی،اور وہ کیریئر کی تینتسویں سنچری بنانے کے بعد ایک سو ستائیس رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

انکے علاوہ اسد شفیق68 اور مصباح الحق 90رنز بناکر ناٹ آئوٹ ہیں، اس طرح پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر تین سو چار رن بنا لیے ۔پاکستان کی اوپننگ جوڑی آج زیادہ اسکور نہ کرسکی اور سمیع اسلم چھ اور اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

42کے اسکور پر دونوں اوپنر ز کے آئوٹ ہوجانے کے بعد یونس خان اور اسدشفیق کے درمیان 87 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔جس سے پاکستان کی پوزیشن خاصی مستحکم ہوئی۔بعدازاں مصباح الحق نے یونس خان127کے ساتھ ملکر 175 رنز کی شراکت جوڑی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شینن گبرئیل نے دو دیوندرا بشواور بریتھ ویٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔خراب روشنی کے باعث پہلے دن کا کھیل چھ اوورز قبل ہی ختم کردیا گیا۔مصباح الحق 90رنز پر موجود ہیں اور کل وہ پاکستان کی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کرینگے ۔
تازہ ترین