• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تخریب کاری کا خدشہ،لندن ائیرپورٹ مسافروں سے خالی کرالیا گیا

The Possibility Of Sabotage At London Airport Passengers Evacuated
لندن کے سٹی ائیرپورٹ کو حکام نے تخریب کاری کے خدشے کے پیش نظر مسافروں سے خالی کرالیا۔

میڈیا کے مطابق لندن کے انتہائی مصروف سٹی ایئرپورٹ پر اچانک متعدد مسافروں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ کھانستے رہے ، جس کے بعد حکام نے کیمیکل حملے کے خطرے کے پیش نظر مسافروں کو ایئرپورٹ کی حدود سے باہر نکال دیا ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کا عملہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جب کہ 26 مسافروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی خطرے کے پیش نظر ایئرپورٹ خالی کرایا گیا ہے تاہم فائر بریگیڈ کا عملہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تازہ ترین