• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس سمیت دیگرسائٹس پر ہیکرز کے حملے

Hackers Attack Web Sites Including Social Networking Sites
ہیکرز نے امریکا اور برطانیہ میں سرورز پر حملے کرکے دنیا کی کئی بڑی ویب سائٹس بند کردیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا اور برطانیہ میں موجود سرورز پر ہیکرز نے حملہ کیا۔حملے کے باعث ٹویٹر، امیزون، نیٹ فلکس سمیت کئی بڑی ویب سائٹس کے سرورز بند ہوگئے۔جس کے باعث کئی گھنٹوں تک،دنیا بھر میں صارفین ویب سائٹس تک رسائی حاصل نہ کرسکے۔

تاہم اب سرورز بحال ہونے کے بعد ویب سائٹس دوبارہ بحال ہوگئی ہیں۔امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی کا کہنا ہے کہ حملے کی تحقیقات کی جاری ہیں۔
تازہ ترین