• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے دوستی کرنے اور کھانے پر چلنے کے لیے کہا، سلمیٰ ہائیک

Donald Trump Leaked Fake Story Says Salma Hayek
ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام لگانے والی گیارہویں خاتون سامنے آگئیں،ٹرمپ کس کس کو جھٹلائیں گے، ہالی وڈ اداکارہ سلمیٰ ہائیک بھی بول پڑیں۔

سلمیٰ ہائیک کہتی ہیں کہ دوستی کرنے اور کھانے پر ساتھ جانے سے انکار پر ٹرمپ نے ان کے خلاف جھوٹی خبریں چھپوائیں۔

امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے بھی دل کی حسرت بیان کردی، کہا کہ اگر کالج میں ٹرمپ کے ساتھ ہوتے تو ضرور اس کی پٹائی کرتے۔

ری پبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جنسی الزامات کا سلسلہ تو جاری ہی تھا اب ہالی وڈ اداکارہ سلمی ہائیک نے بھی ٹرمپ پر الزام لگا دیا۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ انہیں کھانے پرلے جانا چاہتے تھے، لیکن انکار پر ان کے خلاف اخبارات میں جھوٹی خبریں چھپوا دیں۔

دوسری جانب عراق میں مارے جانے والے امریکی فوجی ہمایوں خان کے والد پاکستانی نژاد خضر خان ڈیموکریٹ ہلیری کی الیکشن مہم کا حصہ بن گئے ہیں۔

ایک اشتہارمیں انہوں نے ری پبلکن امیدوار سے سوال کیا کہ ’’مسٹر ٹرمپ!کیا آپ کے امریکا میں میرے بیٹے کے لیے کوئی جگہ ہوتی؟‘‘

ادھرریاست اوہائیو میں ریلی سے خطاب میں ہلیری کلنٹن نے ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شکست کی صورت میں انتخابی نتائج تسلیم نہ کرنے کا بیان امریکی جمہوریت کے لیے خطرہ ہے۔

امریکی نائب صدر جو بائیڈن بھی ٹرمپ سے خاصے خفا نظر آرہے ہیں، پنسلوینیا میں انتخابی ریلی کے دوران دل کا غبار نکالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر وہ اسکول میں ہوتے تو ڈونلڈ ٹرمپ کو ضرور لڑائی کا چیلنج دیتے،انہیں جم کے پیچھے لے جاتے اورخوب پٹائی کرتے۔
تازہ ترین