• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتی عبدالقوی کی طبیعت خراب، اسپتال جاپہنچے

Mufti Abdul Qavi Unwell Hospital Crossed
قندیل بلوچ قتل کیس میں زیر تفتیش ملزم مفتی عبدالقوی کھانے میں نمک اور مصالحے کے زائد استعمال کی وجہ سے اسپتال جاپہنچے۔ کچھ دیر طبی امداد دینے کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

مفتی عبدالقوی کو حالت بگڑنے پر ملتان میں ان کی رہائش گاہ سے کارڈیالوجی اسپتال پہنچایا گیا۔ ڈاکٹرز نے مفتی قوی کا چیک اپ کیا اور طبی امداد دی۔

مفتی قوی نے بتایا کہ انہوں نے کھانے میں زیادہ نمک اور مصالحے والی چیزیں استعمال کرلی تھیں، جس کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑی تھی۔

ڈاکٹرز کے مطابق مفتی قوی کو بلڈ پریشر کا مسئلہ تھا، تاہم حالت بہتر ہونے پر انہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ مفتی عبدالقوی قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزم ہیں۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ ان کی طبیعت ذہنی دباؤ کی وجہ سے بگڑی ہے۔
تازہ ترین