• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکن وار ڈرامہ فلم’ہیکسارِج‘کی نئی جھلکیاں

News Trailer Of Hacksaw Ridge Released
ایکشن سے بھرپور امریکن وار ڈرامہ فلم’ہیکسارِج‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں۔

میل گبسن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دوسری جنگ عظیم میں حصہ لینے والے ایک ایسے امریکی سپاہی کے گرد گھومتی ہے جو جنگ کے دوران گولی چلانے سے انکار کردیتا ہے اور اپنے 75ساتھیوں کی جان بچا لیتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں اینڈریو گارفیلڈ، ونس وان، سیم وارتھنگٹن، لیوک بریسے، ریان کور اور ٹیریسا پالمر کے علاوہ دیگر اداکار شامل ہیں۔ پال کورے کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 4نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین