• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجے دیوگن کی نئی فلم’شیوآئے‘کا دوسراٹریلر جاری

Ajay Devgan New Film Shivvay Trailer Released
بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیو گن کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن اور تھرل سے بھرپور نئی فلم’شیوائے‘ کا دوسرا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ایروز انٹرنیشنل کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے پیشہ ور کوہ پیما کے گرد گھومتی ہے جو اپنے خاندان کی حفاظت کے لئے ہر مشکل اور کٹھن راستوں سے گزرجاتا ہے ۔

اس فلم میں خود اجے دیو گن مرکزی کردار اداکر رہے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل نئی اداکارہ سائے شا سیگل اپنے اداکاری کے جوہر دکھا تی نظر آئیں گی۔

فلمکی دیگر کاسٹ میں علی کاظمی،ویرداس،ایریکا کار اور بیجو بھی شامل ہیں۔

واضح رہے اجے دیو گن کی پروڈیوز کردہ یہ فلم رواں سال28اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔
تازہ ترین