• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Abu Dhabi Test The Fourth Day Of The Game
ابو ظہبی ٹیسٹ کے چوتھے روز کے کھیل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسری اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔گرین کیپس کے لیے سیریز جیتنے کے امکانات روشن ہیں۔

اس وقت یونس خان اور اسد شفیق کریز پر موجود ہیں اور کچھ دیر قبل تک پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹ کے نقصان پر164رنز بنا لیے تھے۔

پاکستان کےآؤٹ ہونے والے پہلے بیٹسمین سمیع اسلم نے 50 رنز جبکہ دوسرے بلے باز اظہر علی نے79 رنزاسکور کیے تھے۔پاکستان کو اپنی دوسری اننگز میں 392 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہے۔

میچ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 114 رنز بنائے تھے۔جب کھیل کا اختتام ہوا تو اظہرعلی 52 اور اسد شفیق پانچ رنز پر کھیل رہے تھے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 224 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ 228 رنز کی سبقت حاصل ہونے کے باوجود کپتان مصباح الحق نے فالو آن کے بجائے دوبارہ بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

مصباح الحق نے مسلسل دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو فالو آن نہیں دیاجبکہ مجموعی طور پر پانچ بار پہلے بھی ایسا ہوچکا ہے جب انہوں نے حریف ٹیم کو فالو آن نہیں دیا۔
تازہ ترین