• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Indian Forces Killed 27 Maoists
علیحدگی پسند ماؤ نواز باغیوں کی تحریک کو دبانے کیلئے بھارتی فورسز نے اڑیسہ میں کارروائی کر کے 27 ماؤ باغیو ں کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

بھارتی فورسز نے یہ کارروائی آندھرا پردیش اور اڑیسہ کی سرحد پر ملکن گری میں کی جس میں مرنے والے ماؤنوازوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔

بھارتی سیکورٹی فورسز نے کل 24 لاشوں کو قبضے میں لیا تھا لیکن آج صبح اس علاقے سے مزید 3 لاشیں ملی ہیں۔

مارے جانے والوں میں مردوں کے ساتھ خواتین بھی شامل ہیں۔آپریشن میں بھارتی فورسز کے2 کمانڈز بھی شدید زخمی ہوئے۔
تازہ ترین