• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستان کی فتح تین وکٹ کی دوری پر

Abu Dhabi Pakistan Three Wickets Away From Series Win
ابوظہبی میں پاکستان کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پانچویں دن 456 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی سات وکٹیں گر چکی ہیں۔ویسٹ انڈیز کو جیت کےلئے171رنز درکار ہیں۔

اس وقت کریز پر دویندر بشو اور شائے ہوپ موجود ہیں اور اب سے کچھ دیر قبل تک ویسٹ انڈیز نے 285رنز بنا لیے تھے۔

کھیل کے آخری دن ویسٹ انڈیز نے چار وکٹ کے نقصان پر 117 رنز سے اننگز دوبارہ شروع کی تو راسٹن چیز اور جرمین بلیک وڈ نے اسکور میں مزید 70 رنز کا اضافہ کیا۔

جرمین بلیک وڈ پانچ رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کر سکے اور جب ویسٹ انڈیز کا اسکور 244 رنز پر پہنچا تو وہ یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

اس میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں یونس خان کی سنچری کی بدولت 452 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 224 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

228 رنز کی سبقت حاصل ہونے کے باوجود پاکستانی کپتان مصباح الحق نے فالو آن کے بجائے دوبارہ بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور دوسری اننگز 227 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی تھی۔ ویسٹ انڈیز کی اب تک سات وکٹ گر چکی ہیں ۔
تازہ ترین