• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالیہ دہشت گردی کے تانے بانے سرحدپار سے ملتے ہیں ، خواجہ آصف

Recent Terrorism Linked Has Cross Border Khawaja Asif
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے پر فوری طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہے، پاکستان کے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے تانے بانے سرحد پار سے ملتے ہیں۔ پاکستان کے پاس ماضی میں بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کےشواہد موجود ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ضرب عضب سے دہشت گردی پر 80فی صد قابو پا لیا گیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے اندرون خانہ اتحاد کی ضرورت ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مودی نے اپنی تقریر میں بلوچستان کا ذکر کیا جبکہ بھارتی ایجنٹ کل بھوشن بھی بلوچستان سے ہی پکڑا گیا ہے ۔

خواجہ آصف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماضی کے واقعات گواہ ہیں کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے تانے بانے سر حد پار سے جا ملتے ہیں۔

انہوں نے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی پر قاپو پانے کیلئے پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر بین الاقوامی طرز پر بارڈر مینجمنٹ کی ضرورت کو اہم جزو قرار دیا۔
تازہ ترین