• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریڈپٹ کی ایکشن فلم’الائیڈ ‘کی نئی جھلکیاں جاری

Allide Film New Highlights
معروف ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’الائیڈ‘کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

رابرٹ زیمیکس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دوسری جنگ عظیم کے دوران پیش آنے والے ایک سچے واقعے کے گرد گھوم رہی ہے جس میں دو جاسوس ایک جرمن افسر کو قتل کرنے کے مشن کے دوران محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔

فلم میں بریڈ پٹ اور میرین کوٹیلارڈ مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں لیزی کیپلن،میتھیو گووڈ،جیرڈ ہیرس اور کیمل کوٹن شامل ہیں۔

گراہم کنگ اور اسٹیو اسٹارکے کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم پیراماؤنٹ پکچرز کے بینر تلے 23نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین