• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف ٹوئٹ اکاؤنٹ، وزارت، حکومت ڈیلیٹ کردیں، بلاول

Bilawal Tells Khawaja Asif To Delete Twitter Account
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ابھی سیاست کرنا شرمناک ہے،خواجہ آصف اپنا ٹوئٹ،اپنا اکاونٹ،اپنی وزارت،اپنی حکومت سب ڈیلیٹ کردیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتےہوئے مزید کہا کہ مسخروں کو چھوڑیں اپنا کام کریں۔

خواجہ آصف نے بیان جاری کیا تھا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر حملے کر رہا ہے، کوئٹہ، پشاور میں افغانستان سے حملے ہو رہے ہیں، عمران خان اسلام آبادپرحملے کی تیاری کررہے ہیں، کیا یہ سب Accidental Coordination ہے؟

اس سے قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کوئٹہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خوفناک حملے نے ہر پاکستانی کو ہلا کر رکھ دیا ہے

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہماری ہمدردیاں شہداء کے لواحقین اور متاثرین کے ساتھ ہیں،نیشنل ایکشن پلان پر روح کے مطابق عملدرآمد کی ضرورت ہے، پلان کے کسی ایک حصے کی بجائے تمام نکات پر عملدرآمد کرایا جائے۔
تازہ ترین