• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ پنجاب کا اہم مقامات کی سیکیورٹی سخت کرنے کا حکم

Shahbaz Sharif Order More Tighten Security
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اہم مقامات کی سیکیورٹی مزید سخت بنائی جائے،شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے، پولیس اورقانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس رہیں۔

کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گرد حملے کے تناظر میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم نے لازوال قربانیاں دیں،بہادر قوم کے ارادوں کو غیر متزلزل نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ عبادت گاہوں، تعلیمی اداروں اور پارکوں کی سیکیورٹی پر بھرپور توجہ دی جائے، دشمن کو شکست دینے کے لیے بہترین کو آرڈی نیشن ضروری ہے۔
تازہ ترین