• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزراء کی اے این پی کے رہنماؤں سے ملاقات

Saad Rafique Meets Ghulam Ahmed Bilour
وفاقی وزراء نے اے این پی کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے، یہ ملاقات اے این پی رہنما افراسیاب خٹک کی رہائش گاہ پرہوئی، حکومتی وفد میں خواجہ سعد رفیق،میرحاصل بزنجوشامل تھے۔

اے این پی کی جانب سے غلام احمد بلور ملاقات میں شریک تھے، دوران ملاقات اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے دھرنے سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ ہم سب جمہوریت کے ساتھ ہیں،جمہوری نظام کو کسی صورت کمزورہونے نہیں دیں گے۔
تازہ ترین