• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہل اسلام آباد کے شہر بند کرنے پر خدشات ہیں، طارق فضل

Concerns Over Lockdown Of Islamabad Tariq Fazal
مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے مختلف مکاتب فکر افراد کے اسلام آباد بند کرنے پر خدشات ہیں، صنعتکاروں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ احتجاج کے نام پر ہماری روزی روٹی پر کیوں لات ماری جارہی ہے؟

انہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے ہمراہ پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ اسلام آباد کے مختلف اسکولوں کے بچوں کے والدین مجھ سے رابطے میں ہیں جو پوچھتے ہیں کہ کیا اسکول بند ہوں گے؟

طارق فضل کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسلام آبادکےتمام شہریوں کویقین دلاتاہوں کہ اسلام آباد کو بند نہیں ہونے دیں گے، اسلام آباد چیمبر کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان بھر سے سامان کی ترسیل بند ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کیا جا رہا ہے،عمران خان کو ووٹ دینے والے کہتے ہیں وہ ووٹ دے کر پھنس گئے۔

طارق فضل چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسلام آباد کا ایک بھی شہری اس کے حق میں نہیں کہ اسلام آباد بند کیا جائے، خدانخواستہ تشدد ہوا یا جانی نقصان ہوا تو اس کے ذمے دار عمران خان ہوں گے۔
تازہ ترین