• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان لاک ڈاؤن کے فیصلے پر لچک دکھانے کو تیار نہیں

Imran Khan Not Ready To Show Flexibility On Lockdown Decision
اسلام آباد دھرنے سے سڑکیں بند، شہر بند ہوجائے گا، کوئی کام نہیں ہوسکے گا لیکن احتجاج ہوگا پر امن، یہ دعویٰ کرنے والے عمران خان لاک ڈاؤن کے فیصلے پر کوئی لچک دکھانے کو تیار نہیں، حکمران ہی نہیں اپوزیشن اور حکومتی ادارے بھی ان کی سخت تنقید کی زد میں ہیں۔

پہلے تاریخ آئی 30 اکتوبر کی، جب سوال اٹھا کہ اس دن تو اتوار کی تعطیل کے باعث ویسے ہی شہر بند ہوتا ہے تو تاریخ تبدیل ہو کر 2 نومبر ہوگئی،کہ اس دن سڑکیں اور شہر بند ہوگا،کوئی کام نہیں ہوسکے گا، لیکن احتجاج ہوگا بھی پر امن، سب کچھ بند کریں گے۔

اسلام آباد لاک ڈاؤن مہم شروع ہوئی تو ایک بار پھر عمرخان دو سال پہلے کے روپ میں سامنے آئے، ہر کسی پر تنقید کی،الزامات لگائے، القابات دیئے۔

سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست کو سنا، یکم نومبر کو جواب بھی مانگا، پھر سوال ہوا عدالتی کارروائی کا انتظار کیوں نہیں،لیکن کوئی اطمینان بخش جواب نہ ملا۔

سوال اٹھا کہ اسلام آباد کے شہریوں کا کیا قصور ہے،انہیں کس بات کی سزا دی جارہی ہے؟ جواب یہی ملا کہ احتجاج تو آئینی حق ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی شہریوں کے حقوق کی آواز سنی اور حکم دے دیا کہ شہر کی بندش نہیں ہوگی، لیکن عمران خان کا اب بھی وہی اعلان ہے کہ لاک ڈاؤن اور صرف لاک ڈاؤن ہوگا۔
تازہ ترین