• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پرامن احتجاج روکنے کے بجائے راستہ دے:کائرہ

Government Should Not Stop Peaceful Protest But To Give Way Kaira
پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے اسلام آباد کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پرامن احتجاج کو روکنے کے بجائے راستہ دے، ڈیڈ لاک پیدا ہوا تو حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پرامن احتجاج کو روکنا قابلِ مذمت ہے، شہر کو بند کرنا کسی طرح درست نہیں ہے لیکن پر امن احتجاج اپوزیشن کا حق ہے۔

قمرزمان کائرہ کا کہنا تھاکہ چند بچوں کو ہینڈل کرنے کیلئے فیڈرل فورسز کو استعمال کیا گیا جنہیں پولیسنگ کی تربیت نہیں ہوتی، خواتین پر تشدد سمیت جو کچھ ہوا اُس سے حکومت کے ارادے ظاہر ہوگئے ہیں۔

قمر زمان کائرہ نے حکومت کو ہوش کے ناخن لینے کا مشورہ بھی دیا اور یہ مطالبہ بھی کیا کہ پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔
تازہ ترین