• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان حکومت کیجانب سے ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ منظور

Doctors Raise In Salaries Approved By Balochistan Govt
بلوچستان حکومت نے ڈاکٹروں کو تنخواہوں کے خصوصی پیکج کی فراہمی سے متعلق محکمہ صحت کی جانب سے بھجوائی گئی سمری کی منظوری کا فیصلہ کرلیا ، تاہم اسے ڈاکٹروں کی اپنی جائے تعیناتیوں پر حاضر رہنے سے مشروط کیا جائیگا۔

یہ بات وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور پیرا میڈکس ایسوسی ایشن کے وفد کو بتائی۔وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں اور طبی عملہ نے سانحہ پی ٹی سی کے زخمی پولیس اہلکاروں کوفوری طبی امداد اور علاج و معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی میں شاندار کردار ادا کیا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ صحت کی کارکردگی قابل تعریف رہی، کچھ عرصہ قبل تک اس بات کا تصور بھی نہیں تھا کہ سول ہسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں کسی ہنگامی صورتحال میں اس قسم کی بہترین سہولیات دستیاب ہونگی۔

وزیراعلیٰ نے پیرا میڈیکس کے سروس اسٹرکچر میں ترمیم کی یقین دہانی بھی کرائی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر سیکریٹری صحت کو تمام ضلعی ہسپتالوں میں ڈائیلائسز کی سہولت کی فراہمی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔
تازہ ترین