• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: پی ٹی آئی کارکنوں سے شاک گنیں برآمد

Islamabad Shock Guns Recovered From Pti Workers
اسلام آباد پولیس نے بنی گالہ میں پی ٹی آئی کے دو کارکنوں سے شاک گنیں برآمد کرلیں، یہ گنیں 5 ہزار واٹ کا الیکٹرک شاک دے کر کسی بھی شخص کو کچھ دیر کے لیے بے ہوش کرسکتی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابقشاک گنیں حسن ابدال سے بنی گالہ آنے والے 6 میں سے 2 کارکنوں سے برآمد کی گئیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے کہشاک گنیں کس مقصد کے لیے لائی گئی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاک گنیں فل چارج ہیں اور ان کے ذریعے فوری ہائی وولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ کا جھٹکا دے کر کسی بھی شخص کو کچھ دیر کیلئے بیہوش کیا جاسکتا ہے، پاکٹ سائزشاک گنیں 5 ہزار واٹ کا شاک پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

علاوہ ازیں اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس بند کر دی گئی، میٹرو انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ نئے احکامات ملنے پر ہی میٹرو سروس بحال ہوگی۔
تازہ ترین