• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈانی:بحری جہاز میں دھماکا،11افراد جاں بحق

Seven Killed At Gadani Ship Breaking Yard Explosion
بلوچستان کے علاقے گڈانی میں لنگر انداز بحری جہاز میں دھماکے سے 11افراد جاں بحق اور40 سے زائد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں لنگر انداز بحری جہاز کے آئل ٹینکر کی صفائی کے دوران دھماکا ہوا، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 7 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

آگ پر قابو پانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔، تاہم شدت زیادہ ہونے کے باعث فائربریگیڈ کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، زخمیوں کو سول اسپتال کراچی کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔
تازہ ترین