| |
Home Page
جمعہ 25 ذیقعدہ 1438ھ 18 اگست 2017ء
November 02, 2016 | 06:26 am
چین میں 11 واں بین الاقوامی ایئر شو جاری

11th International Airshow Held In China

11th International Airshow Held In China
چین میں جاری 11 ویں بین الاقوامی ایئر شو میں پہلی بار چین کے تیارکردہ جے 20 اسٹیلتھ فائٹر جیٹس نے گھن گرج کے ساتھ انٹری دی، ایئر شو میں پاکستان بھی چینی اشتراک سے تیار کردہ جے 17 تھنڈر طیاروں کے ساتھ شرکت کر رہا ہے۔

بین الاقوامی ائیر شو چین کے جنوب میں واقع صوبے گوانگ دونگ کے شہر چھوہائی میں یکم نومبر سے چھ نومبر تک جاری رہے گا۔اس ائیرشو میں پاکستان کے تین جے ایف 17 تھنڈر طیارے فضائی مظاہرے میں حصہ لے رہے ہیں۔

پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے 6 دن کےاس شو میں ہرروز 10 منٹ کی فلائنگ کر یں گے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرمارشل سہیل امان بھی شو میں شرکت کریں گے۔