• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام نےنوٹوں کی تبدیلی سے متعلق مودی کے فیصلے کی حمایت کردی

Indians Supports Modis Decision About Currency Notes
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے نوٹ منسوخی اسکیم سے متعلق ’’نریندر مودی ایپلی کیشن پر پوچھے گئے سروے میں 90فیصد لوگوں نے 500اور 1000کے نوٹ بند کرنے کے مودی حکومت کے فیصلے کی حمایت کر دی۔ یہ نتائج خود مودی نے ٹوئٹ کرکے بتائے۔

مودی نے نوٹ منسوخی کے اپنے فیصلے پر لوگوں سے رائے مانگی تھی کہ ان کی طرف سے لیا گیا فیصلہ صحیح ہے یا غلط۔ اس کے لیے مودی نے ’’نریندر مودی ایپلی کیشن‘‘ پر لوگوں سے ایک سروے میں حصہ لینے اور 10سوالات کے جواب دینے کو کہا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  مودی کی جانب سے بتائے گئے نتائج کے مطابق 98فیصد لوگوں نے کہا کہ ہندوستان میں کالا دھن موجود ہے۔ 43فیصد لوگوں نے کہا کہ نوٹ بندی کے فیصلے سے ہمیں کوئی تکلیف نہیں ہوئی، 48 فیصد لوگوں نے کہا کہ ہمیں دقت تو ہوئی لیکن ایک بڑے قدم کے آگے ان پریشانیوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں.

99فیصد لوگوں نے کہا کہ ہندوستان میں بدعنوانی اور کالا دھن کی دقت ہے جس سے لڑنے اور اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے، 92 فیصد لوگوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف مودی حکومت کی کوششیں انتہائی بہترین ہیں، 92 فیصد لوگوں نے مانا کہ نوٹ منسوخی سے کالا دھن، کرپشن اور دہشت گردی کو روکنے میں مدد ملے گی۔

مودی نے ایپ پر یہ 10 سوالات پوچھے تھے- نوٹ بندمنسوخی پر حکومت کے فیصلے پر آپ کیا سوچتے ہیں؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ ہندوستان میں کالا دھن ہے؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ بدعنوانی اور کالے دھن کے خلاف لڑنا چاہئے؟ بدعنوانی کے خلاف حکومت کی کوشش پر کیا سوچتے ہیں؟ نوٹ بندمنسوخی کے فیصلے پر آپ کیا سوچتے ہیں؟

کیا نوٹ بندی سے دہشت گردی پر لگام لگے گی، نوٹ بندي سے کرپشن، کالا دھن اور دہشت گردی رکے گا؟ نوٹ بندمنسوخی کے فیصلے سے اعلی تعلیم، ریئل اسٹیٹ عام آدمی تک پہنچ سکے گی؟ نوٹ بندمنسوخی  پر تکلیف کو کتنا محسوس کیا؟ بدعنوانی کے مخالف اب اس کی حمایت میں لڑ رہے ہیں؟ کیا آپ کو کوئی مشورہ اسٹاک کرنا چاہتے ہیں؟
تازہ ترین