• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس کے 14 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے

14 Dsps Transferred And Posted In Punjab Police
پنجاب پولیس کے 14 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کر دیے گئے۔ آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق واجد حسین کو ایس ڈی پی او صدر میانوالی، عامر مشتاق اے ڈی آئی جی سرگودھا ریجن، محمد خالد کو ایس ڈی پی او سٹی شیخوپورہ، عبدالرزاق ڈی ایس پی انوسٹی گیشن چنیوٹ ،نوازش علی ڈی ایس پی ، ایس پی یو، محمد ارشد علی ڈی ایس پی، ایس پی یو لاہور اور عبداللطیف ڈی ایس پی پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد لگا دیے گئے۔

احمد نوازایس ڈی پی او فیکٹری ایریا فیصل آباد، محمد خالد ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ٹو فیصل آباد ، مجاہد رضا ڈی ایس پی انوسٹی گیشن تھری فیصل آباد، عبدالغنی ڈی ایس پی ٹریفک اچھرہ لاہور اور ملازم حسین کو ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز سٹی ٹریفک پولیس لاہور لگا دیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ڈی ایس پی لاہور رنگ روڈ اتھارٹی محمد شہزاد اور ڈی ایس پی کینٹ سٹی ٹریفک لاہور انجم شہزادکا باہمی تبادلہ کر دیا گیا۔
تازہ ترین