• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلفی کا جنون، نوجوان ایفل ٹاور پر پہنچ گیا

Selfie Obsession Young Climbed Up The Eiffel Tower
خطروں سے کھیلنا یوں تو ایڈونچر کے شوقین افراد کیلئے عام سی بات ہے لیکن اِن میں سے کچھ سر پھرے ایسے بھی ہیں جو کرتب بازی کیلئے اپنی زندگی تک داؤ پر لگا دیتے ہیں ۔

ایک برطانوی نوجوان کو سیلفی لینے کا جنون کچھ یوں چڑھا کہ سیکڑوں فٹ بلند ایفل ٹاور کے سرے پر پہنچ گیا۔

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے سر پھرے نوجوان نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں قائم 300میٹر بلند ایفل ٹاور پر چڑھنے کی ٹھانی اور بغیر کسی حفاظتی اقدامات کے ٹاور کے سرے پر پہنچ کر سیلفی لینے کا شوق بھی خوب پورا کیا۔
تازہ ترین