• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Karachiaccounts Of All Municipalitieshas Been Freezed
ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے پرکراچی کی تمام بلدیات کےاکاونٹس منجمد کر دیئے ہیں۔ اکاؤنٹس منجمدکردیئے جانے سےمئیر کراچی کی 100روزہ صفائی مہم کی تیاریوں کو بھی شدید دھچکا پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ بلدیاتی ادارے باقاعدگی سے سرکاری افسران کے انکم ٹیکس کی مد میں پیسے کاٹ رہے ہیں لیکن انہیں ایف بی آر کے پاس جمع نہیں کرایا جاتا۔

گزشتہ برس بھی ایف بی آر نے اکاؤنٹس انکم ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات نہ جمع کروانے کی وجہ سے منجمد کئے تھے اور بلدیاتی اداروں سے ملنے والے فنڈ میں بذریعہ ایڈ سورس رقم کی کٹوتی کی تھی ۔
تازہ ترین