• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pakistan To Host First Davis Cup In 12 Years
انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کو ڈیوس کپ کی میزبانی کی اجازت دے دی ، 12سال بعد پاکستان ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی کرے گا، ڈیوس کپ ٹائی میں پاکستان کا مقابلہ ایران سے ہوگا۔

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان میں ڈیوس کپ ٹائی کے بند دروازے کھول دیئے،پاکستان 12سال بعد اپنی سرزمین پر ڈیوس کپ ایشیاء اوشیانا گروپ ٹو کا راونڈ میچ کھیلے گا، یہ ٹائی 3فروری سے ایران کے خلاف ہوگی جس کی میزبانی اسلام آباد کرے گا۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری خالد رحمانی نے جیو نیوز کو بتایا کہ آخری بار 2004میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی اسلام آباد میں کھیلا تھا جس کے بعد غیر ملکی ٹیموں نے سیکورٹی خدشات کے باعث پاکستان میں ڈیوس کپ ٹائی کھیلنے سے انکار کردیا تھا ۔
تازہ ترین