• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخاب کیخلاف درخواست دوسری استدعا کے ساتھ یکجا

اسلام آباد ہائی کورٹ—فائل فوٹو
اسلام آباد ہائی کورٹ—فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں آئین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی درخواست پہلے سے زیرِ سماعت کیس کے ساتھ یکجا کر دی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامرفاروق نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ ایک اور بھی پٹیشن آئی ہوئی تھی اس کے ساتھ ہم اس درخواست کو یکجا کریں گے۔

درخواست گزار نے کہا کہ وہ درخواست غالباً پی ٹی آئی کی تھی جو چیئرمین سینیٹ الیکشن کے روز دائر ہوئی تھی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کہا کہ ہم پہلے دیکھیں گے کہ وہ کون سی درخواست تھی، اس کے ساتھ اس کیس کو لگائیں گے۔

درخواست گزار خاتون نے کہا کہ کب سنا جائے گا کیس میں انتظار کروں، میں سرگودھا سے آئی ہوں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کہا کہ آپ پھر جا سکتی ہیں، دیکھیں گے پہلے کونسی درخواست زیرِ سماعت ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ میری درخواست میں آرٹیکل 59 کا بھی ذکر موجود ہے، آرٹیکل 59 اور 60 کی خلاف ورزی ہوئی ہے، آرٹیکل 6 کی کارروائی بنتی ہے، تمام صوبوں سے یکساں سینیٹرز منتخب ہوتے ہیں، الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا کا سینیٹ الیکشن ملتوی کر دیا۔

عدالت نے درخواست کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ سماعت کی نئی تاریخ بعد میں جاری کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید