• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیدل کاسترو انقلابیوں کیلئےامید کا نشان بن کر ابھرے

Fidel Castro Emerged As A Symbol Of Revolutionaries
کیوبا کے سابق صدر فیدل کاسترو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سیفما نے تقریب کا اہتمام کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ فیدل کاسترو انقلابیوں کے لیے امید کا نشان بن کر ابھرے۔

سیفما لاہور میں منعقدہ تقریب میں سینئر تجزیہ کار امتیاز عالم، راشد رحمان اور حسین نقی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اتار چڑھاؤ ہر تحریک کا حصہ ہوتا ہے، مایوسی کی بجائے متحد ہونا ہو گا۔

فیدل کاسترو نے معاملات کو بہتر انداز میں پرکھا او ر اعلیٰ مقام پر پہنچے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ فیدل کاسترو کی طرح مایوسی کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھنے کا عہد کرنا ہو گا۔
تازہ ترین