• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عروہ حسین نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

Urwa Hussain Makes Debut In Singing Industry
اداکاری میں کامیابی کےجھنڈے گاڑنے کے بعدعروہ حسین نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ پہلے گانے کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

وی جےسے ایکٹریس بننے والی عروہ حسین آج کل ہر جگہ چھائی ہوئی ہیں، ریمپ پر کبھی شو اسٹار تو کبھی کسی اشتہار میں تو کبھی کسی میوزک ویڈیو میں،خوب جلوے دکھارہی ہیں۔

اداکاری کر کے خوب داد سمیٹنے والی عروہ حسین نے اب موسیقی کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا۔

عروہ نے اپنے پہلے سانگ’آؤ لے کر چلیں‘کی ویڈیو ریلیز کر دی ہے،سریلی عروہ نےاس گانے میں خوب سر بکھیرے ہیں ۔اس گانے کی ویڈیو کو’پرمیش اڈیوال ‘نے ڈائریکٹ کیاہے ۔
تازہ ترین