• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تشدد کا شکار طالب علم کے لئے ویزہ کاغذات جمع

Cardet Collage Student Violence To Collect Documents For Student Visa
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے طالب علم محمد احمد کے علاج کےلئے امریکی ویزے کے کاغذات امریکی قونصل جنرل کے حوالے کردئیے۔

وزیراعلیٰ سندھ سے امریکی قونصل جنرل کی سربراہی میں وفد نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے امریکی قونصل جنرل کو لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے طالب علم محمد احمد کے علاج کیلئے امریکی ویزے کے کاغذات دئیے۔

امریکی قونصل جنرل نے جلد ویزہ دینے کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں وزیرتعلیم سندھ، چیف سیکرٹری رضوان میمن اور سیکرٹری ایجوکیشن بھی شریک تھے۔
تازہ ترین