• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈ ل کاسترو کی آخری رسومات آج ادا کی جائینگی

Fidel Castro Funeral Rituals Today
کیوبا کے انقلابی رہنما فیڈ ل کاسترو کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی ،فیڈ ل کاسترو کی خواہش کے مطابق ملک میں ان کی کوئی یادگار نہیں بنائی جائے گی، نہ ہی ان کا کوئی مجسمہ لگایا جائے گا۔

کیوبا میں انقلابی رہنما فیڈ ل کاسترو سے عوام کی والہانہ عقیدت کا سلسلہ جاری ہے ، کاسترو کی باقیات کو نو سو کلومیٹر کا سفر طے کرکے سنتیاگو دی کیوبا شہر پہنچادیا گیا جہاں قافلے کی شکل میں گزرتے فیڈل کاسترو کے جسد خاکی کو دیکھنے ہزاروں شہری موجود تھے ۔

فیڈل کاسترو کے بھائی راؤل کاسترونے اعلان کیا ہے کہ ان کے بھائی کی خواہش کے مطابق کیوبا کی کسی عمارت یا سڑک کو ان کا نام دئیے جانے پر پابندی ہے۔ملک میں فیڈل کاسترو کی نہ ہی کوئی یادگار بنائی جائے گی اور نہ ہی کوئی مجسمہ لگایا جائے گا۔

فیڈل کاسترو کی آخری رسومات آج آبائی شہر سنٹیاگو دی کیوبا میں ادا کی جائیں گی۔
تازہ ترین