• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پر الزام سے افغانستان میں تشدد ختم نہیں ہوگا،عبد الباسط

Violence Will Never End In Afghanistan By Blaming Pakistan Abdul Basit
بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے اعلامیے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا نام بھی آیا ہے، کالعدم ٹی ٹی پی کی ساری قیادت افغانستان میں ہے، صرف پاکستان پر الزامات لگانے سے افغانستان میں تشدد کا خاتمہ نہیں ہوگا۔

امرتسر میں پاکستانی صحافیوں سے گفتگو میں پاکستانی ہائی کمشنر کا کہناتھاکہ اعلامیہ اچھا ہے،کالعدم تنظیموں کا ذکربھی آیا ہے،کالعدم تحریک طالبان کےمراکز اور قیادت افغانستان میں ہیں،امیدہےکابل سمیت دیگر ممالک انکاخاتمہ کرینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت سےمذاکرات کی بھیک نہیں مانگ رہے،برابری کی سطح پرمذاکرات کرناچاہتےہیں،پاکستان مذاکرات کیلئےاس لیےکہتاہےکہ مذاکرات پاکستان کی طاقت ہیں کمزوری نہیں۔

عبدالباسط نے مزید کہا کہ جب تک کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیرحل نہیں ہوتاتب تک مسائل رہیں گے،پُرامن اورمستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔

انہو ں نے مزید کہا کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس افغانستان پرتھی، افغانستان اوردیگرممالک ملکرکالعدم تحریک طالبان کی کارروائیاں روکیں،پاکستان نےافغانستان کی وجہ سےبہت دکھ جھیلے ہیں۔

عبدالباسط کا کہناتھاکہ سرتاج عزیزاورافغان صدرکےدرمیان مختلف مسائل پرگفتگوہوئی،بھارت میں بیٹھ کرافغانستان پرموقف دینامناسب نہیں۔

پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ سرتاج عزیزاوراجت دوول کےدرمیان کوئی باضابطہ ملاقات نہیں تھی،پاکستان نےدوطرفہ مذاکرات کی کوئی بات نہیں کی، سیکورٹی مسائل کےباعث بھارت نےسرتاج عزیزکومیڈیاسےبات چیت کی اجازت نہیں دی۔

ان کا مزید کہناتھاکہ مشیرخارجہ نےاپنی تقریرمیں واضح کیاکہ افغانستان میں تشددکاخاتمہ کسی ایک ملک پرالزام لگانےسےختم نہیں ہوسکتا،پاکستان کوذمےدارٹھہرانےسےبات نہیں بنےگی،خطےمیں امن کیلئےجامع اورمربوط کوششیں کرنی چاہئیں۔
تازہ ترین