• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کو تمام صوبوں میں باوقار مقام دلائیں گے، فاروق ستار

We Will Give Dignified Position To Province Of Sindh Farooq Sattar
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت سندھی ٹوپی اجرک ڈے منایا گیا، اس موقع پر فاروق ستار نے سندھ سمیت دیگر زبانوں کو قومی زبان کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت پی آئی بی کالونی کراچی میں عارضی مرکز میں سندھی ٹوپی اور اجرک ڈے منایا گیا ، جس میں رہنمائوں کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نوجوان نے سندھی گیت گائے جبکہ نوجوانوں نے روایتی سندھی اور بلوچی رقص کیا ، تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نے کہا کہ امن وامان شاہ عبدالطیف بھٹائی کی دھرتی کا خاصہ ہے ، شہری اور دیہی علاقوں میں خلیج پیدا کرنے والوں کو شکست دیں گے ۔

فاروق ستار نےمزید کہا کہ وہ سندھ کو تمام صوبوں میں باوقار مقام دلائیں گے اورجاگیرداری اور وڈیرہ شاہی ختم کرینگے ۔
تازہ ترین