• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوشکا شرما اور ویراٹ کوہلی ایک بار پھر ساتھ

Anushka Sharma And Virat Kohli Again In Relationship
فاکہہ حیدر...بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویراٹ کوہلی ایک بار پھر سے ایک ساتھ نظر آئے۔گزشتہ روز بالی وڈ کے معروف فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کی پچاسویں سالگرہ منائی گئی جس میں یہ دونوں ایک بار پھر سے ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے نظر آئے۔

اس سے قبل یہ دونوں کرکٹر یوراج سنگھ کی شادی میں جو ایک ہفتہ قبل ہوئی تھی کھچے کھچے نظر آئے تھے مگر ایک ہی ہفتے میں یہ خوشگوار تبد یلی نظر آئی ہے۔

ماضی میں ان دونوں کے درمیان اکثر اوقات تلخیوں کی خبریں منظر عام پر آئیں ہیں لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ ان دونوں کے تعلقات صحیح ہوگئے ہیں جو ایک اچھی خبر ہے۔

بھارت میں کئی کرکٹرز نے فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکاراوں سے شادی کی جن میں کچھ کامیاب اور ناکام بھی ہوئیں ۔

ان میں حالیہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے یوراج سنگھ اور ہیزل کیچھ، ماضی میں ٹائیگر پٹودی اور شرمیلا ٹیگورشامل ہیں ۔

ان میں ایک جوڑی کو ناکامی کا سامنا بھی شامل کرنا پڑا جو کرکٹر محمد اظہر الدین اور سنگیتا بجلانی کی ہے۔
تازہ ترین