• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Earthquake In Indonesia 25 People Died
انڈونیشیا کے صوبے آچے میں زلزلے سے 25 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے، زلزلے سے کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

زیر زمین آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.8 ریکارڈ کی گئی جب کہ زمین میں اس کی گہرائی 17 کلو میٹر تھی۔

زلزلے سے زیادہ متاثر ہونے والے ضلع پیدے جیا کے ڈپٹی چیف کا کہنا ہے کہ اسپتال سے حاصل کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق اب تک درجن سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ کئی درجن افراد زخمی ہیں جنہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ادھر انڈونیشیا کے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق زلزلے کے باعث متعدد دکانیں اور عمارتیں تباہ ہوگئیں جس کے باعث درجنوں افراد پھنس گئے جنہیں ہیوی مشینری کی مدد سے باہر نکالا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے جو کئی گھنٹوں تک جاری رہ سکتا ہے تاہم سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔
تازہ ترین