• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مبینہ مقابلہ، گینگ وار کمانڈر ہلاک

Karachi Police Encounter Gang Leader Killed
کراچی کے علاقے لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے میں گینگ وار کمانڈر ہلاک جبکہ ساتھی فرار ہوگئے ، پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں 2بھتہ خوروں اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزم سمیت 5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

چاکیواڑہ کے علاقے گاؤں گودام میں پولیس اور لیاری گینگ وار کے ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کا بلال عرف بھیا مارا گیا۔

ہلاک ہونے والے ملزم کے سر کی قیمت 15 لاکھ روپے مقرر تھی، جبکہ ہلاک ملزم کے ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،ہلاک ملزم 50 سے زائد افراد کو قتل میں ملوث تھا، ملزم بلال پولیس کو قتل اقدام قتل اور بھتہ خوری کے 100 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔

دوسری جانب نیوکراچی میں پولیس نے خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کا افسر ظاہر کرکے شہریوں کو بلیک میل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضے سے وردیاں بھتے کی رقم اور جعلی وزٹنگ کارڈ برآمد ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان شہری سے بھتہ وصول کرنے کے دوران گرفتار ہوئے، کورنگی پولیس نے 3ماہ قبل کراچی کے علاقے کورنگی کاز وے پر پولیس اہلکار کو شہید کرنے کے جرم میں ملوث ملزم امتیاز رند کو پنجاب کے علاقے بھکر سے دوبارہ گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم امتیاز رند عدالت میں پیشی کے بعد واپسی پر اہلکار کو شہید کرکے فرار ہوگیا تھاجبکہ ملزم کا ساتھی عبدالمالک مقابلے میں پہلے ہی ماراجاچکاہے۔

گڈاپ پولیس نے سپرہائی پر کارروائی کے دوران دو ملزمان عرفان اورعبدالغفار کو بھی گرفتار کرکے غیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔
تازہ ترین