• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری پنڈت کا فاروق عبداللہ کیخلاف مقدمے کا مطالبہ

Call For The Case Against Farooq Abdullah
مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں کی آزادی تحریک کی حمایت کرنے پر کشمیری پنڈت فاروق عبداللہ پر برس پڑے،سابق وزیر اعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

کل کے بھارت نواز آج کشمیریوں کے ہمنوا ہوئےتو کشمیری پنڈت ان کے دشمن بن گئے۔مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک میں ایک اورآواز شامل ہو گئی۔

سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے حریت رہنماؤں کی حمایت میں بیان دیا تو مودی سرکار کے زیر کفالت کشمیری پنڈتوں کے تن بدن میں آگ لگ گئی۔

رام رام جپنے والوں کا لہجہ بدل گیا،زہر اگلنے لگا ،بھارتی میڈیا کے مطابق کشمیری پنڈتوں نے فاروق عبد اللہ کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

دو دن پہلے سری نگر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا تھا کہ آزادی کی تحریک چلانے والے نیشنل کانفرنس کو اپنا دشمن نہیں سمجھیں۔

کشمیریوں کی تحریک آزادی میں وہ ان کے ساتھ ہیں اب اس تحریک کو اختتام تک لے جایا جائے کیوں کہ کشمیریوں نے اس میں بہت جانیں دی ہیں ۔

گذشتہ دنوں فاروق عبداللہ نے بھارت پر واضح کیا تھا کہ وہ پاکستان کو طاقت سےنہیں ڈرا سکتا جس پر اترپردیش میں ان کے خلاف مقدمہ بھی درج ہو چکا ہے۔
تازہ ترین