• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئےآسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

Australia Announces Squad For Night Match Against Pakistan
آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 15 دسمبر سے برسبین میں کھیلا جا ئے گا ۔

ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کیلئے کرکٹ آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ کے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں ساؤتھ افریقہ کے خلاف کامیابی حاصل کرنے والے اسکواڈ کو ہی برقرار رکھا ہے۔

آسڑیلوی اسکواڈ کپتان اسٹیو اسمتھ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر، جیکسن برڈ، پیٹر ہینڈز کومب، جوش ہیزل ووڈ، عثمان خواجہ، نیتھن لیون، نک میڈنسن، میٹ رینشا، چاڈ سیئرز، میچل اسٹارک اور میتھیو ویڈ پر مشتمل ہے۔
تازہ ترین